تازہ ترینقومی خبریں

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بی آئی ایس پی کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی: آصفہ بھٹو

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی۔

81 / 100 SEO Score

سیلاباسلام آباد: رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متاثرین افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اوراُن تک رسائی کی صلاحیت ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔

سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے1600 فوجی موجود ہیں، وزیردفاع

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button