تازہ ترینعلاقائی

ایل پی جی مرضی کے ریٹ پر فروخت جاری

پھول نگر میں ایل پی جی گیس کی آبادی والے علاقوں میں کھلے عام من مرضی کے ریٹ پر فروخت جاری

83 / 100 SEO Score

ایل این جیایل پی جی مرضی کے ریٹ پر فروخت جاری

پھول نگر رپورٹ محمد صابر رانا سے
پھول نگر میں ایل پی جی گیس کی آبادی والے علاقوں میں کھلے عام من مرضی کے ریٹ پر فروخت جاری،

جو کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ھے

اہل علاقہ کا شدید احتجاج،ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری نوٹس اور کاروائی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق ۔پھول نگر کوٹرادھاکشن روڈ پر جہاں چاروں طرف آبادی ہی آبادی ھے مفاد پرست عناصر نے دوکانیں قائم کرکے ایل پی جی گیس کی کھلے عام فروخت شروع کر دی ھے

جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن کر کئی جانیں لے سکتیں ہیں مفاد پرست عناصر نے اپنے مفاد کی خاطر کئی جانوں کو خطرے میں ڈال رکھا ھےحکام بالا نے سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کی ہوئی ھے

شاید وہ کسی بڑے حادثے کے رونما ہونے کا انتظار کر رھے ہیں

دوسری طرف ان گرانفروشوں نے حکومتی ریٹ کو پس پشت ڈال دیا ھے اور بجائے حکومت کے مقرر کردہ ریٹ 258 روپے کی بجائے 400روپے پر کلو فروخت کرکے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رھے ہیں

پھول نگر اہل علاقہ اور عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری نوٹس اور کاروائی کا مطالبہ کیا ھے ۔

اسلام آباد: 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند

ایل پی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button