جرم و سزا

فیصل آباد:لڑکی سے اجتماعی زیادتی ویڈیو وائرل،3ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک فرار

فیصل آباد:لڑکی سے اجتماعی زیادتی ویڈیو وائرل،3ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔  متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

فیصل آباد: مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button