قومی خبریں

بی ایل اے کے دہشتگردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ میں حملہ کیا ہے جس کے دوران 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

بی ایل اے کے دہشتگردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلۂ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان بھی شامل ہیں۔ اس بزدلانہ اور سنگین کارروائی کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button