تازہ ترینقومی خبریں
اسلام آباد: 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


اسلام آباد: 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کےلیے رہائش کا انتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے، بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔
راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق ہے راستوں کے اطراف کنٹینرز موجود ہیں۔
اسلام آباد آنے اور جانے والے کسی راستے کو تاحال بند نہیں کیا گیا، سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے۔










