شوبز
بابراعظم سے شادی؟نازش جہانگیر کادوٹوک جواب
نازش کادوٹوک ردِعمل چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر زیرِبحث آ گیا

بابراعظم سے شادی کے سوال پر نازش جہانگیر کے دوٹوک جواب نے سب کو حیران کردیا‘انسٹا گرام پر ایک غیر رسمی سوال جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا جواب دیں گی؟پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نےمداح کے سوال پر ایسا صاف اور غیر روایتی جواب دیا ہے جس نے بابر اعظم کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا۔اداکارہ نے اس سوال پر نہ کوئی گھما پھرا کر بات کی اور نہ ہی اسے مذاق میں ٹالا، بس سیدھا سا جواب دیا: ’’میں معذرت ہی کروں گی‘‘۔نازش کا یہ دوٹوک ردِعمل چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر زیرِبحث آ گیا۔ کچھ صارفین نے ان کی خود اعتمادی اور سادگی کو سراہا، تو کچھ نے اس صورتحال کو خوشگوار اور مزاحیہ قرار دیا۔








