
سرگودھا:منشیات فروشوں کی فائرنگ،2 پولیس اہلکار شہید،2 زخمی
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہو گئے۔ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ آر پی او، ڈی پی او اور پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ دونوں جسدِ خاکی ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیے گئے۔
پھول نگر: تھانہ صدر کے قریب پولیس مقابلہ, سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو گرفتار