قومی خبریں

بلوچستان مسائل معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔

بلوچستان مسائل معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے، رضا ربانی

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے۔ جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ مزید کہا کہ فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ پارلیمانی کمیٹی جے یو آئی ف اور دیگر جمہوری قوتوں سے رابطہ کرے۔ کمیٹی یقینی بنائے کہ عوام کے سیاسی انتخاب کا احترام کیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی یقینی بنائے کہ حقیقی سیاسی قیادت کو قومی سیاست کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔ عوام کے آئینی بنیادی حقوق کا احترام کیا اور لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button