پی ٹی آئی کی نیت اور طبیعت خراب ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں، آج کوہاٹ کی فضا سوگوار ہے۔

پی ٹی آئی کی نیت اور طبیعت خراب ہے، عطا تارڑ
کوہاٹ پولیس لائنز آمد پر گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ دھرتی کے بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، فوج اور پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران نے بہادری سے آپریشن میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں، ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی یہاں ہیلی کاپٹر پر 15 منٹ کے لیے آئے چکر لگایا اور چلے گئے، انہیں چاہیے تھا کہ یہاں آتے اور زخمیوں کو گلے لگاتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو ساڑھے 12 سال کا جواب دینا ہوگا، وسائل اور فنڈکی کمی نہیں نیت کی کمی ہے، اگر یہ کچھ نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کسی کو اسلام آباد کی طرف نہیں آنے دیں گے، پی ٹی آئی کو تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ کبھی پرامن نہیں رہے اور نہ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ خیبر پختونخوا میں لوگوں کے لیے ترقی کا کام کریں، سارا فنڈ ان کی سیاسی جماعت کھا جاتی ہے، ان کی نیت بھی خراب ہے اور طبیعت بھی، ان کی طبیعت ٹھیک کردیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بتائیں لا اینڈ آرڈر کا فنڈ کدھر لگایا، ترقیاتی فنڈ کدھر لگایا، صوبائی حکومت بتائے گولڈ مائننگ کے ٹھیکے کسے دیے، کے پی کے پہاڑوں اور درختوں کو کاٹا جارہا ہے۔










