قومی خبریں

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے وارننگ دے دی

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں تل ابیب سے تعاون کرنے والے ممالک بحران کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں

83 / 100 SEO Score

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے وارننگ دے دیاقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ وہ حق دفاع میں متناسب دفاعی آپریشنز انجام دے رہا ہے جن کا مقصد فوجی اہداف اور اس سے منسلک انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا ہے۔

بعد ازاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر سعید ایراوانی نے خاص طور پر امریکا کا نام لیا اور کہا کہ امریکی ہتھیاروں، خفیہ معلومات اور سیاسی حمایت کے بغیر اسرائیل کسی صورت ایران پر حملہ نہیں کرسکتا تھا۔ اس غیر قانونی حملےکی ذمہ داری امریکا پر بھی عائد ہوتی ہے۔

اقوام متحدہاقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ نہیں کیا۔ ایران نے کسی جنگ میں پہل نہیں کی،ایران کو وجود کے لیے خطرہ جیسا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا کہ ایران کا ہدف شہری جبکہ اسرائیل کا ہدف حکومتی عناصر ہیں۔

جی7 ممالک: اسرائیل کی حمایت کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button