جرم و سزا
کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاںبحق
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی۔

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاںبحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ خاتون نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تو بچہ بھی دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب سے آرہا تھا۔ حادثہ ممکنہ طور پر واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے واٹر ٹینکر تیزی سے شارع فیصل کی طرف آیا۔ موٹر سائیکل سوار میاں بیوی واٹرٹینکر کی زد میں آئے۔
One Comment