قومی اسمبلی نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی
27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234 اراکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری ہے، جس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی۔27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234 اراکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ 27 ویں آئینی ترمیم میں سینیٹ سے منظور ترمیم کو اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 8 اضافی ترامیم پیش کیں، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی وہیل چیئر پر اجلاس میں پہنچے، میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے خورشید شاہ کے پاس جا کر مصافہ کیا اور خیریت دریافت کی۔









