قومی خبریں

پی پی سندھ میں اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔

پی پی سندھ میں اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا۔ مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی۔ کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا؟ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں۔ اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا۔ سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔

کسی صورت نہریں نہیں بننے دیں گے، مراد علی شاہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button