قومی خبریں
گندم:3400 سے کم ہو کر 2600 روپے ہو گئی
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 3400 سے کم ہو کر 2600 کے قریب آ گئی۔

گندم:3400 سے کم ہو کر 2600 روپے ہو گئی
عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی آنے کے بعد فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1700 سے کم ہو کر 1500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا بھی 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت بھی 110 روپے کلو ہو گئی۔
One Comment