قومی خبریں
کے پی کے:فورسز کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کے پی کے:فورسز کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک شدہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا۔
کے پی کے:فورسز کی کارروائیوں
فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافیہ خوارج ہلاک ہوگئے جس میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
https://mashriqurdu.com/%d8%b4%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%b3%db%8c%da%a9%db%8c%d9%88%d8%b1%d9%b9%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d9%be%d8%b1%db%8c/