قومی خبریں
کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔

کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔