تازہ ترینعلاقائی

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، نوجوان جانبحق

شعبان نامی نوجوان چند روز قبل ایکسیڈنٹ میں ٹانگ ٹوٹ جانے کی وجہ سے جناح ہسپتال لاہور لایا گیا، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جسم میں زہر پھیل گیا، جس سے مؤقت واقع ہوئی، لواحقین کا الزام

72 / 100 SEO Score

ڈاکٹرزڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، نوجوان جانبحق

پھول نگر رپورٹ محمد صابر رانا سے ۔

جناح ہسپتال میں داخل چند روز قبل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والا جواں سالہ شعبان نامی نوجوان ڈاکٹرز اور عملہ کی لاپرواہی اور لیٹ ٹریٹمنٹ کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شب خالق حقیقی سے جا ملا

گھر کے افراد کا کہنا ھے کہ لاہور جناح ہسپتال میں میرے بھائی کی اچھی طرح سے ٹریٹ نہیں کی گئی اور نہ ٹانگ کا اچھی طرح آپریشن ہی کیا گیا جس کی وجہ سے ٹانگ کے آپریشن والی جگہ سے زہر شروع ہو کر سارے بدن میں پھیل گیا اور وہ جاں بحق ہو گیا

انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال لاہور میں تو بغیر سفارش کے ایمرجنسی مریض تک کو بروقت چیک نہیں کرتے اور عملہ اور ڈاکٹرز کی اسی لاپرواہی کے سبب کوئی ایک آدھ ہی مریض ہو جو صحت یاب ہو کر گھر لوٹتا ھے۔

ورنہ زیادہ تر لواحقین میت ہی یہاں سے واپس گھر لے جاتے ہیں شعبان بھٹی مرحوم کی متاثرہ فیملی نے حکام بالا سے درد مندانہ اپیل کی ھے کہ خدارا جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز سمیت پورے عملہ کا احتساب کرتے ہوئے قبلہ درست کیا جائے تاکہ شعبان کی طرح کسی اور ماں کا لاڈلا ان کی بے حسی کا شکار نہ ہو ۔

ڈاکٹرز


 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button