قومی خبریں
چیف جسٹس پاکستان کا عدالتی نظام کی بہتری پر خراجِ تحسین
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کی بہتری پرتمام ججز اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا عدالتی نظام کی بہتری پر خراجِ تحسین
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ اور ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف ہے جو بر وقت، شفاف اور عوام دوست ہو۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025ء کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، سپریم کورٹ رولز 2025 ءکا مقصد شفافیت، تیز انصاف اور ڈیجیٹل سہولت ہے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سال 2025ء میں 22848 مقدمات دائر ہوئے، 27228 مقدمات کے فیصلے ہوئے، مجموعی زیر ِالتواء مقدمات 60410 سے کم ہو کر 55951 رہ گئے۔










