قومی خبریں

پی آئی اے کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزرشامل

پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی

62 / 100 SEO Score

پی آئی اےپی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں، فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب کی بولی لگا کر قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص خریدے جب کہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب کی بولی لگائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button