قومی خبریں

پیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے:اونرز ایسوسی ایشن

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔

85 / 100 SEO Score

پیٹرول پمپسپیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے:اونرز ایسوسی ایشن

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

پیٹرول پمپس

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے، پیٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اوونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔

 

پیٹرول پمپس

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button