تازہ ترینقومی خبریں
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع
پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 8 دن کی توسیع

پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 8 دن کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی رہے گی۔ عوامی مقامات پر 4 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع ہے۔
واضح رہے کہ شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔









