قومی خبریں

پاک سعودیہ معاہدہ: نیٹو طرز کا اتحاد ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں

85 / 100 SEO Score

پاک سعودیہ معاہدہپاک سعودیہ معاہدہ: نیٹو طرز کا اتحاد ہے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا سعودی عرب سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے، اللّٰہ نے ہمیں بھی خادم حرمین بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک سعودیہ معاہدہ کی تفصیلات بتائیں گے، سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک نیا نیٹو یا مشرقی نیٹو بن جائے گا۔

پاک سعودیہ معاہدہان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہوگا، جس طرح بھارت نے حملہ کیا تھا تو یہ معاہدہ ہوتا تو اسے سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جاتا، ہم اللّٰہ کے بے پناہ شکر گزار ہیں کہ یہ معاہدہ ہمارے دور میں ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا محافظ بن گیا ہے، جو قومی راز ہمارے سینے میں ہیں وہ نہ کبھی سامنے آئے نہ آئندہ آئیں گے اور یہ راز ہمارے سینے میں ہی دفن رہیں گے۔

حماس نے غزہ امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

پاک سعودیہ معاہدہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button