تازہ ترینعلاقائی

مہنگائی اور من مانے نرخوں کا عذاب، دکاندار بے لگام، حکومتی ادارے غائب

مہنگائی پہلے ہی بے قابو، دکانداروں کی من مانی نے عوام کی کمر توڑ دی، خودساختہ گراں فروشی جاری، پرائس کنٹرول محکمے خاموش تماشائی

70 / 100 SEO Score

منمہنگائی اور من مانے نرخوں کا عذاب، دکاندار بے لگام، حکومتی ادارے غائب

پھول نگر رپورٹ محمد صابر رانا سے ۔

پھول نگر: گرانفروشوں نے روزمرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کی خود ساختہ ریٹ پر فروخت جاری کردی، اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا، اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس اور کاروائی کا مطالبہ کیا ھے ۔

تفصیلات کے مطابق پھول نگر میں دہی دودھ انڈے اور بڑے جانورکا گوشت غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

سرکاری نرخ نامہ چھومنتر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب پیرا فورس کے اہلکار بھی حکومتی نرخ ناموں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئے اندرون شہر میں سرکاری نرخ ناموں کے مطابق دہی 180 روپے کی بجائے 240روپے کو انڈے 220 روپے درجن کی بجائے 300 روپے درجن بڑے کا گوشت 800 روپے کلو کی بجائے 1300روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے

جبکہ اندرون شہر سے ملحقہ علاقوں میں زیادہ تر اکثریت غریب لوگوں کی ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہیں۔

اب مذید خودساختہ ریٹوں پر یہ اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں مگر ان گرانفروشوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی دہی اور بڑے کے گوشت کا ریٹ جاری نہیں کرتی اور مقامی انتظامیہ بھی حکومتی نرخ نامہ کو ہوا میں اڑانے والے با اثر دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے۔

علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اورڈپٹی کمشنر قصور سے فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

من

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button