قومی خبریں
مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار
پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے مخالفین پر ایک بار پھر تنقید کی۔
مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار
لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت
تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جا رہا تھا، پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ میں پنجاب کے حق کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا، پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زور دار جواب ملے گا۔
پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے میں علیمہ خان کا بنیادی کردار ہے، علی امین گنڈاپور










