قومی خبریں

محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اجلاس کیلئے امریکا روانہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔

محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اجلاس کیلئے امریکا روانہ

وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امریکہ کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

آئی ایم ایف: منظوری پر 1 ارب ڈالرز ملیں گے: محمد اورنگزیب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button