قومی خبریں
عمران خان اب پیٹرن انچیف ہوں گے: بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے متعلق نئے لائحہ عمل پر بات کی ہے۔

عمران خان اب پیٹرن انچیف ہوں گے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے متعلق نئے لائحہ عمل پر بات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ عمران خان کو پیٹرن انچیف بنادیا گیا ہے۔ ملک گیر احتجاج کے دوران عمران خن کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
عمران خان اب پیٹرن انچیف
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پی میں گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک برادری سے رابطوں کی ذمہ داری ملی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں۔ ہائی کورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔