قومی خبریں

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

دورانِ سماعت پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شاملِ تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شاملِ تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

گنڈاپور:ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button