قومی خبریں

عطا تارڑ متنازعہ بیان پر معافی مانگیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

85 / 100 SEO Score

متنازعہ بیانعطا تارڑ متنازعہ بیان پر معافی مانگیں، بیرسٹر گوہر

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں اور قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے، اس وقت دہشت گردی پر یک زبان ہو کر مذمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا متنازعہ بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، گزشتہ روز قوم سے اپیل کی کہ خون کہیں بھی گرے یہ بلا تفریق سب کا خون ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم ایسے واقعات کی بغیر اگر مگر کے بھر پور مذمت کرتے ہیں، ایسے بیانات سے دہشت گردوں کو تقویت ملے گی لہٰذا ہمیں دشمن کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ہم ایسے فعل کی ہر صورت مذمت کرتے ہیں، جنازوں کے وقت ایسے بیان دینے پر وزیر اطلاعات قوم سے معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے متنازعہ بیان دیتے ہوءے کہا تھا کہ اب ملک میں یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

متنازعہ بیانانہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ان کا نظریہ صرف دہشت پھیلانا ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مراکز کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خودکش حملہ آور افغانستان گیا تھا، ہم ہر حال میں دہشت گردوں کا تعاقب کریں گے، دہشت گردوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، ان کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو وارننگ

متنازعہ بیان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button