قومی خبریں
طالبہ کودنے سے پہلے27منٹ تک فون پربات کرتی رہی
ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ صبح یونیورسٹی پہنچ کر کلاس میں نہیں گئی تھی

طالبہ کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی، طالبہ نے آخری کال کا ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ صبح یونیورسٹی پہنچ کر کلاس میں نہیں گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کے ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر آنے پر وہ غیرمطمئن تھی، طالبہ نے اس کا ذکر اپنے والد اور بھائی سے بھی کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا، تمام کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔دوسری جانب خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ اسپتال میں زیر علاج ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے دماغ پر چوٹ آئی ہے، کمر اور گھٹنے بھی فریکچر ہیں۔









