قومی خبریں

سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی

ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے

50 / 100 SEO Score

فیصل واوڈاسہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی،سابق پی ٹی آئی رہنماوسینیٹرفیصل واوڈا دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو پھر گورنر راج کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی عمران خان کے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے پی ٹی آئی کے سیاستدان ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button