دہشت گردی کے خلاف جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

دہشت گردی کے خلاف جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اسلام آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، بیرسٹر سیف، وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق، وزیرِ داخلہ آزاد کشمیر و قانون، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔