قومی خبریں

خان سے ملاقات کی دیر ہے سب ٹھیک ہو جائے گا:مروت

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا خان نے بلایا تو جاؤں گا۔

خان سے ملاقات کی دیر ہے سب ٹھیک ہو جائے گا:مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔ سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔ پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پہلے سے کہہ چکے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔

عمران خان نے مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button