قومی خبریں

حکومت اے پی سی میں سیاسی قیادت کو بلائے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔

حکومت اے پی سی میں سیاسی قیادت کو بلائے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہو جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔ اتنے بڑے ایشو کو اتنے جونیئر لیول پہ لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔ یہ عطا تارڑ کے لیول کی بات نہیں، اگر یہ معاملہ اتنا سنجیدہ ہے تو پھر سب اعلیٰ سطح پر کرنا ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بہتر ہوگا سب سے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد اس بریفنگ کا حصہ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے: شبلی فراز

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button