قومی خبریں

جج صاحب چھٹی پر چلے گئے کیس نہیں لگا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 1996 کے مقابلے میں آج ہمارے یہاں انصاف کا حصول زیادہ مشکل ہوگیا ہے، سیاسی اختلافات بہت ہوگئے، انہیں نفرتوں اور دشمنیوں میں نہ بدلیں

83 / 100 SEO Score

جج صاحب چھٹی پر چلے گئے کیس نہیں لگا، بیرسٹر گوہرجج صاحب چھٹی پر چلے گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جنوری میں سزا ہوئی تھی، ایسے کیسز کے فیصلے تو ایک ماہ میں ہو جانے چاہئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب کی رہائی اب اگلی عید تک چلی گئی ہے؟

جج صاحب چھٹی پر چلے گئے

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے عمران خان کا کیس نہیں لگا، عمران خان کی رہائی جلد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس سال بھی نیب کےلیے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نیب نے اسی بجٹ کے ساتھ پچھلے سال 98 ریفرنسز دائر کیے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے، ہائیکورٹ میں 47 اور سپریم کورٹ میں 10 ججز لگائے لیکن زیرِ التوا کیسز ختم ہی نہیں ہو رہے، ہم آج رول آف لا انڈیکس میں 129ویں نمبر پر ہیں، 1996 میں ہمارا نمبر 97 تھا۔جج صاحب چھٹی پر چلے گئے

انہوں نے کہا کہ 1996 کے مقابلے میں آج ہمارے یہاں انصاف کا حصول زیادہ مشکل ہوگیا ہے، سیاسی اختلافات بہت ہوگئے، انہیں نفرتوں اور دشمنیوں میں نہ بدلیں، جن کا انصاف پر کیس بنتا ہے انہیں انصاف دیں، ملک کو آگے بڑھنے دیں۔

القادر ٹرسٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت منسوخ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button