قومی خبریں

این اے 213: ضمنی الیکشن انتخابی مہم ختم،کل الیکشن

عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں کل 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کل رات ختم ہو گئی۔

این اے 213: ضمنی الیکشن انتخابی مہم ختم،کل الیکشن

انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج سے شروع ہوگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

کوئٹہ ضمنی الیکشن: PB 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button