تازہ ترینصنعت وتجارتقومی خبریں

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے،فی کلو 500 روپے

لاہور: مہنگائی پہلے ہی بے قابو، رہی سہی کسر ٹماٹروں نے پوری کر دی، فی کلو

84 / 100 SEO Score

ٹماٹرلاہور: مہنگائی پہلے ہی بے قابو، رہی سہی کسر ٹماٹروں نے پوری کر دی، فی کلو 500 روپے تک بکنے لگا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی منڈیوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہر کی مختلف منڈیوں میں سپلائی تقریباً 50 فیصد متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔

راولپنڈی میں بھی ٹماٹر کی اڑان جاری ہے، سرکاری ریٹ سے بھی دو گنا زائد پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، راولپنڈی میں سرکاری قیمت 130 روپے سے 175 روپے فی کلو گرام تک مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سستا ملے گا تو ہی سستا بیچیں گے، منڈی سے ہی مہنگا ملتا ہے سرکاری ریٹ پر کیسے بیچیں۔

اس کے علاوہ پشاور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں سرکاری نرخ نامے میں قیمت 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، وہیں مارکیٹ میں یہ قیمت 400 سے 450 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

ادھر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ٹماٹر کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے، 50 سے 80 روپے تک بکنے والے کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں 250 روپے 350 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹرشہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ رکھی ہے، اور اب ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔

کراچی: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button