وزیراعلیٰ کے پی کیساتھ مفید گفتگو ہوئی: احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں۔ آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کیساتھ مفید گفتگو ہوئی: احسن اقبال
پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی۔ ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے۔ ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے۔ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں کے اندر لانا بھی ترجیح ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی شامل کریں گے۔ قومی معاملات پر ہمارا اور صوبائی حکومت کا اتفاق ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معدنیات میں خیبر پختون خوا مالا مال ہے۔ وقت آگیا کہ ملک کے ترقی کے لیے سب کام کریں۔ آبادی کو نہ روکا گیا تو ملک کے لیے بہت مشکل ہو گا، بیماریاں بڑھ گئی ہیں، محکمۂ صحت کی کارکردگی کمزور ہو گئی۔ ہمارے سیاسی پتے الگ ہیں لیکن ڈاک خانہ ایک ہے، ہمیں ملکی سیاست کو اس درجہ میں رکھنا ہے تاکہ ملکی معیشت متاثرنہ ہو۔