جرم و سزا
لاہور: شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی دوسری بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

لاہور: شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی اعجاز نے 6 ماہ قبل اقرا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی تاہم پہلی بیوی اعجاز کو اُکساتی تھی کہ وہ اقرا کو طلاق دے۔ گزشتہ روز کسی بات پر اقرا اور اعجاز کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اقرا کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا ماجد علی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔