قومی خبریں

اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قطر

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔

85 / 100 SEO Score
اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قطراسرائیلی جارحیت

اسرائیلی جارحیت کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعے کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک قانونی ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت پر اُن کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئے ہیں اور ایسے بربریت پر مشتمل اقدامات کے خلاف پورے خطے سے جواب آنا چاہیے۔اسرائیلی جارحیت

قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پورے خطے کو انتشار کی جانب دھکیل رہا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم پورےخطے کو افراتفری میں مبتلا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حملے کا وقت اس اجلاس سے جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر بات کر رہی تھی تاکہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچا جا سکے لیکن اسرائیل نے اس عمل کو سبوتاژ کر دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔

قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کا تھا، ہمارا تعلق نہیں، ٹرمپ

اسرائیلی جارحیت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button