قومی خبریں

اختر مینگل نہ مانے تو آپشنز موجود ہیں:حکومت بلوچستان

ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق اگر اختر مینگل بضد رہیے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔

اختر مینگل نہ مانے تو آپشنز موجود ہیں:حکومت بلوچستان

سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے دو نشستیں کی ہیں۔ صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی ہے۔ شاہد رند  نے بتایا ہے کہ بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے۔ اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بی این پی کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر چکی ہے۔ وہاں دفعہ 144نافذ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ کہا ہے کہ اختر مینگل بضد ہیں کہ ان کا احتجاج ریڈ زون پر ہو گا۔ افغان مہاجرین سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے پر من و عن عمل ہو گا۔ صوبائی حکومت کی کوشش یہی تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے معاملے کو حل کیا جائے۔ جس کے لیے دونوں اطراف کو لچک دکھانا ہو گی۔

بلوچستان: دھرنے کے 9 روز مکمل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button