جرم و سزا
عدم برداشت: معمولی تلخ کلامی 18 سالہ نوجوان قتل
معمولی سی تلخ کلامی نے ایک اور قیمتی جان لے لی، کزنوں کی لڑائی میں نوجوان قتل

عدم برداشت: معمولی تلخ کلامی 18 سالہ نوجوان قتل
فیروز والا (عمر شہزاد سے) معاشرے میں ذہنی انتشار, عدم برداشت اور صبر کم ہونے لگا۔ آئے روز کسی نہ کسی قیمتی جان کا ضیاع ہو رہا ہے۔
فیروز والا کے علاقے بابکوال میں کزنوں کی لڑائی میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ملزم احتشام اور شیزام کی مقتول حسنین سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کی وجہ سے احتشام نے ڈنڈے سے حسنین کے سر پر کاری ضرب لگائی۔
ڈنڈا سر پر لگنے سے حسنین شدید زخمی ہو گیا 18 سالہ حسنین کو ہسپتال شفٹ کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیروز والا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش کا اغاز کر دیا۔







