جرم و سزا
پھول نگر: مختلف حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پھول نگر: مختلف حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
پھول نگر ( رپورٹ شاہ زیب صابر سے) مختلف حادثہ میں ہیڈ بلوکی سے نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی برآمد۔ نعش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، پولیس کے مطابق مرنے والے کی عمر تقریبا 30 سال کے قریب ہے۔ ریسکیو 1122نے لاش کو دریا سے نکال کرمقامی پولیس کے حوالے کردی۔
دوسری جانب رناواں بائی پاس کے قریب مزدا کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 70 خاتون جاں بحق ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کی شناخت 70 سالہ نسرین بی بی کے نام سے ہوئی۔جو کہ پھولنگر کی رہائشی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کاروائی کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔










