قومی خبریں
آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ،طالبہ اغوا
آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اغواکرلیاتھا

آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا،واقعہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پیش آیا‘جہاں طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔رپورٹ کے مطابق اغوا کی واردات تین روز قبل کی گئی، ڈی پی او نے بتایا کہ طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ڈی پی او عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا تھا، پولیس فرید ٹاون نے طالبہ کو باحفاظت سیالکوٹ سے بازیاب کروا لیا۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار خاتون کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے 19 سالہ طالبہ کو بازیاب کروایا۔









