آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمر ایوب
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمر ایوب
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا سامنا ظالموں کےساتھ ہے۔ ہم کبھی نہیں ہٹیں گے۔ میدان نہیں چھوڑیں گے، انھوں نے کہا عوام کو ان چوروں ڈاکوؤں پراعتماد نہیں ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ نیاز اللہ نیازی نے کہا ہم آج ملاقات نہ کرائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔