بین الاقوامی
اقوام متحدہ:بھارتی نیوی کا روہنگیہ مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا نوٹس
اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا۔

اقوام متحدہ:بھارتی نیوی کا روہنگیہ مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا نوٹس
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیر انسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیہ مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی۔ اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی برائے میانمار نے کہا کہ یہ تصور کہ روہنگیہ مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا انتہائی خوفناک ہے۔ نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے۔