قومی خبریں

JC-10 چینی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

جنگی طیارے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7.6 ارب ڈالرز بڑھ گئی

JC-10 چینی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جنگی طیارے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7.6 ارب ڈالرز بڑھ گئی جو کہ پاکستان کے حالیہ آئی ایم ایف قرض سے بھی زیادہ ہے۔ چند مخصوص ممالک کے بجائے بڑے ممالک کی جانب سے چینی اسلحہ خریدا جا سکے گا۔ جے 10 سی جہاز کے ذریعے رافیل گرائے جانے کے اشارے ہیں۔  چین کے مخالفین اب پی ایل 25 میزائل کی جانب متوجہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ علم میں رہے کہ پاک فضائیہ نے اپنا کوئی جنگی طیارہ گنوائے بغیر بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

پاکستان نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بھارت کا اعتراف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button