ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ کارکن نکلتے ہیں اور اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی نکالتے ہیں۔ ہم اب اس تحریک کی طرف جائیں گے کہ لوگ خود اپنے گھروں سے نکلیں گے۔ ہمیں کب تک روکیں گے؟ ایک دن لاوا پھٹ پڑتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بیوقوف لوگ ہیں۔ جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں، یہ پاکستان کے عوام کو للکار رہے ہیں۔ حکومت کے ساتھ ہم بات کر بیٹھے ہیں، جنوری میں 4 نشستیں حکومت کے ساتھ ہوئیں، ہمارا صرف ایک مطالبہ تھا کہ بانی سے ملاقات کرائی جائے۔ حکومت نے ہم کو بتایا پوچھ کر بتائیں گے، اس بے بس حکومت سے ہم کیا بات کریں گے؟ جان بوجھ کر کچھ لوگوں کو اندر بھیجا جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو بانی کا بیانیہ باہر نہیں بتاتے۔ مگر ہمیں اس وقت تک کوئی اعتبار نہیں، جب تک ہمیں رسائی نہیں دی جاتی۔
روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ