قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، وہ لندن میں چار دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ 

85 / 100 SEO Score

وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہوزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کے روز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ شہباز شریف لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے، اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔  نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں اور ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔  قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف اور اسحاق ڈار

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا۔

معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔ معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔

پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا نیا بلاک: فضل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button