قومی خبریں

عمران خان معافی مانگیں نہیں مانگیں گے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا، یہ ناممکن ہے، وہ کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں۔

عمران خان معافی مانگیں نہیں مانگیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو اچھی چل رہی ہے، مشاورت سے چلیں گے، جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت ہر جگہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا ہے۔ طے ہوا ہے کہ عمران خان کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے۔ شرط یہ لگی ہے کہ ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آ کر گفتگو نہیں کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہا گیا کہ باہر آ کر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ گفتگو سے امن و امان کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی۔ ارکانِ پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہو گا وہ کر دیں گے۔ گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقاء کے حوالے سے لگی ہے۔ کہا کہ 23 مارچ خوشی کا دن تھا، اس روز بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ 23 مارچ کو لاہور میں تو کیک تک نہیں کاٹنے دیا گیا۔ میں تقریب میں موجود تھا وہاں پولیس آئی۔ ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا، یہ صرف آئین کی پامالی نہیں بلکہ شرافت کی بھی پامالی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اس وقت مستفید ہو رہی ہیں۔ مستفید جماعتوں کو اپنے رویے پر نظرِثانی کرنا ہو گی پھر بات ہو گی جس کا امکان نہیں۔

عمران خان کو ڈیل کے کئی مواقع ملے، سلمان اکرم راجہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button