قومی خبریں

اب عمران خان کو رسیدیں دکھانا ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے عمران خان سے رسیدیں دکھانے کا کہہ دیا، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ، اب آپ بھی رسید دکھاؤ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری تحائف کی رسید دکھا دیں، آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے تو رہائی عدالت سے ہوتی ہے۔

پاکستان زراعت شماریات کا افتتاح کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے، ہم نے مقدمے لڑ کر عدالتوں سے رہائی حاصل کی، باہر کسی کے پاؤں نہیں پڑے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہو گا حکومت اس پر غور کرے گی، امید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم تحریکِ انصاف کو میثاقِ معیشت کی دعوت دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر فساد اور انتشار نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی اڑان 5 سالہ منصوبہ ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کم نہیں ہوئیں، 34 فیصد بڑھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button